اسلامک سنٹر حسن کالونی ٹیکسلا میں یوسی لیول کے ذمہ دران کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت محترمہ عائشہ مبشر سنٹرل ناظمہ تنظیمات، محترمہ حدیقہ بتول صاحبہ زونل ناظمہ شمالی پنجاب، محترمہ سحر عنبرین صاحبہ مرکزی ناظمہ دعوت و تربیت نے کی۔
ٹیکسلا کی 25 ذمہ داران ورکشاپ میں موجود تھیں۔ صدر منہاج القرآن ویمن لیگ ٹیکسلا محترمہ زھرہ امیر نے سابقہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ محترمہ عائشہ مبشر نے آج کے دور میں خدمت دین کی ضرورت پہ تفصیلی گفتگو کی نیز میٹنگ میں موجود وائس ڈائریکٹر کو ہنر گھر کے اہم خدوخال پر رہنمائی بھی دی۔
محترمہ حدیقہ بتول نے مراکز علم پہ تفصیلی بریفننگ دی۔ محترمہ سحر عنبرین نے شعبہ دعوت و تربیت کے اہم پراجیکٹس، حلقہ درود و فکر اور درس قرآن پہ مکمل بریفننگ دی۔ ورکشاپ میں صدر منہاج القرآن ویمن لیگ شمالی راولپنڈی محترمہ سمیرا شفیق اور ناظمہ دعوت شمالی راولپنڈی محترمہ شمع تنویر بھی شریک تھیں۔
تبصرہ