نظامت دعوت و تربیت منہاج القرآن ویمن لیگ مورو کے زیراہتمام سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرس کا انعقاد

sayyada zainab conference MWL morro

نظامت دعوت و تربیت منہاج القرآن ویمن لیگ مورو کے زیراہتمام سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرس کا انعقاد کیا گیا، جس کا باقاعدہ آغاز محترمہ نور العین نے تلاوت قرآن مجید سے کیا اور کانفرنس میں نقابت کے فرائض بھی سر انجام دیئے۔ محترمہ فرحہ سعید صاحبہ نے "سیدہ زینب سلام اللہ علیہا دور حاضر کی خواتین کے لیئے مشعل راہ ہیں" کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا۔

کانفرنس میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا اور اہل بیت اطہار کی شان میں منقبت پڑھی کئی۔ محفل کا اختتام دعا خیر اور سلام پر ہوا۔

sayyada zainab conference MWL morro

sayyada zainab conference MWL morro

sayyada zainab conference MWL morro

تبصرہ