منہاج القرآن ویمن لیگ ننکانہ صاحب کے زیرِاہتمام سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنس کا انعقاد

sayyada zainab conference MWL

منہاج القرآن ویمن لیگ ننکانہ صاحب کے زیرِاہتمام سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا کانفرنس میں خصوصی خطاب محترمہ حافظہ سحر عنبرین قادری (ڈائریکٹر نظامت دعوت و تربیت منھاج القرآن ویمن لیگ) نے خصوصی خطاب کیا۔

سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کی شخصیت پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیدہ زینب سلام اللہ علیہا نے امام حسین علیہ السلام کے مشن کو بڑی جرات و بہادری سے لیکر اگے بڑھایا اور آپکی زندگی آج کی خواتین کیلیے مشعل راہ ہے کہ جیسے بھی مشکل حالات ہوں کبھی بھی اپنے دین اور حق پر سمجھوتا نہیں کرنا چاہیے۔

محفل کی سرپرستی سیدہ عابدہ گیلانی پرنسپل جامعہ ہذا و ضلعی صدر منھاج القرآن ویمن لیگ ننکانہ صاحب نے کی اور آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور شکریہ بھی ادا کیا۔

sayyada zainab conference MWL

sayyada zainab conference MWL

sayyada zainab conference MWL

تبصرہ