منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ضلع اٹک شرقی میں تنظیمی و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

Tanzami workshop under MWL Attock

منہاج القرآن کمپلیکس اکبر ٹاؤن حسن ابدال میں منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع اٹک شرقی کے زیراہتمام مرکزی تنظیمی و تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا، جس میں محترمہ عائشہ مبشر ( مرکزی ناظمہ شعبہ جات)، محترمہ حدیقہ بتول ( زونل ناظمہ شمالی پنجاب)، محترمہ سحر عنبرین (ناظمہ دعوت و تربیت) نے خصوصی شرکت کی۔ ضلعی ٹیم سمیت تمام تحصیلات اور یوسیز کی ذمہ داران نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ضلعی ناظمہ محترمہ فرخندہ جبین نے استقبالیہ کلمات پیش کیے، اس کے بعد ضلعی صدر محترمہ نوشین ارشد نے تمام تحصیلات کی سہ ماہی کارکردگی رپورٹ پیش کی جسے مرکزی قیادت نے سراہا۔ محترمہ عائشہ مبشر نے منہاج القرآن ویمن لیگ کا تعارف و اہداف و مقاصد احسن انداز میں بیان کئے۔

محترمہ حافظہ سحر عنبرین نے مختلف شعبہ جات (دعوت و تربیت، الھدایہ، ایگرز اور دیگر ) کا تعارف باقاعدہ پریزنٹیشن سلائیڈز کے ذریعے پیش کیا۔

محترمہ حدیقہ بتول نے مراکز علم اور فہم دین پر بریفنگ دی اور اس کے ساتھ ساتھ مراکز علم کے قیام کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے معاشرے میں اخلاقی، علمی اور شعوری اقدار کی بحالی کے لیے ہر گھر کو مرکز علم بنانے پر زور دیا۔

ضلعی ناظمہ دعوت محترمہ خالدہ ارشد نے اختتامی کلمات ادا کیے اور تمام ذمہ داران نے اس عزم کا ارادہ کیا کہ وہ اٹک شرقی کو ماڈل ضلع بنانے میں اپنا کردار بخوبی ادا کریں گے۔ ورکشاپ میں زونل ناظمہ کی جانب سے یونین کونسل کی سطح تک تنظیمی استحکام مضبوط کرنے پر زور دیا گیا اور آئندہ سہ ماہی اہداف بھی دیے گئے۔

Tanzami workshop under MWL Attock

Tanzami workshop under MWL Attock

Tanzami workshop under MWL Attock

Tanzami workshop under MWL Attock

تبصرہ