کورسز میں سینکڑوں خواتین اور طالبات نے شرکت کی۔ کورس کے انعقاد کا مقصد خواتین اور طالبات کا قرآن حکیم کے ساتھ رشتہ تدبر و تفکر استوار کرانے کے ساتھ ساتھ انہیں آسان اور عام فہم انداز میں قرآن مجید کے ترجمہ و تفسیر اور اہم مضامین سے روشناس کروانا تھا۔
ترجمہ و تفسیر کورس کا دورانیہ 7 دنوں پر مشتمل تھا جس میں طالبات کو قرآن مجید کی منتخب سورتوں (سورۃ النور اور سورۃ الحجرات) کا لفظی و بامحاورہ ترجمہ اور اہم مضامین کا مطالعہ کروایا گیا۔
کورس کا انعقاد میرپور آزاد کشمیر میں محترمہ بازیلہ الیاس، محترمہ زینب قرۃ العین اور محترمہ انیسہ الیاس، مانسہرہ میں محترمہ آمنہ شاہ، ایبٹ آباد میں محترمہ ام حبیبہ، لاہور میں محترمہ عائشہ وحید، اٹک میں محترمہ قرۃ العین اعظم، ڈی جی خان میں محترمہ منقوش جاوید، پاکپتن شریف میں محترمہ سیدہ قرۃ العین امجد، جھنگ میں محترمہ فریدہ کائنات، اٹک میں محترمہ جویریہ بی بی، مہروج پور میں محترمہ عائشہ بتول، چشتیاں میں محترمہ خنسہ صغیر ، اوکاڑہ میں محترمہ اقراء حسین نے کروایا۔
تبصرہ