شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی انقلابی فکر کو اپنے عمل و کردار سے خراج تحسین پیش کرنے والی منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع نواب شاہ (سندھ) کی ذمہ داران شدید گرمی کے موسم میں انتہائی شاندار 7 روزہ اسلامک لرننگ کیمپس کا انعقاد کر رہی ہیں، جو بالترتیب فارسی باغ، ایسر کالونی اور غزالی کالونی میں منعقد ہو رہے ہیں۔
مذکورہ کیمپس میں مرکزی ٹیم سے ڈپٹی ڈائریکٹر کورسز محترمہ صائمہ نور اور زونل ناظمہ شمالی پنجاب محترمہ حدیقہ بتول بطور معلمات اپنی خدمات پیش کر رہی ہیں۔
عرفان الہدایہ کے تحت ضلع نواب شاہ میں جاری اسلامک لرننگ کورسز میں تجوید، بنیادی عربی گرامر، بنیادی فقہی مسائل، آدابِ معاشرت اور فن خطابت کے حوالے سے ٹریننگ دی جائے گی۔
تبصرہ