منہاجین سسٹرز ڈیپارٹمنٹ کے زیرِاہتمام اور منہاج کالج برائے خواتین کے تعاون سے سال آخر کی طالبات کے لیے خصوصی تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں ہفتہ وار سیشنز منعقد کیے جائیں گے۔
فلاح انسانیت اور مصطفوی معاشرے کی بنیاد کے موضوع پر طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل محترم خرم نواز گنڈاپور کا کہنا تھا کہ اسلام میں عبادات کا عمل ذاتی عمل ہے، اور معاشرتی عمل، جس سے نظام معاشرت وجود میں آیا، وہ بھلائی اور انسانیت کی فلاح کا تصور ہے۔ انسانیت کی فلاح صرف مال خرچ کرنے تک محدود نہیں ہے، بلکہ کار گیر سے مراد آپ کا وہ کردار اور اخلاق ہیں جن سے دوسروں کو فائدہ پہنچتا ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی شعبہ WOICE کا تعارف دیتے ہوئے محترمہ عائشہ مبشر (ڈائریکٹر WOICE) نے ہنر گھر، وائس فوڈ بینک، وائس ٹیک سوسائٹی اور وائس Awareness سیشنز کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انکا کہنا تھا کہ WOICE کا مشن خواتین کو باشعور اور باصلاحیت بنا کر انہیں معاشرے کا مفید شہری بنانا ہے۔
تبصرہ