ماں کی محبت کے دائرہ کار میں پوری دنیا سمائی ہوئی ہے: صدر منہاج القرآن ویمن لیگ
ماں کی فطرت امن، تحفظ اور محبت کی تمنائی ہے: ماؤں کے عالمی دن پر منعقدہ تقریب سے خطاب
لاہور (14 مئی 2023ء) منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر ڈاکٹر فرح ناز نے کہا ھے کہ ماں ایک ایسا لفظ ھے جسے سنتے ہی دماغ میں شفقت، خلوص، صبر اور قربانی سے بھری ایک بستی کا خیال ابھرتا ہے۔ اللہ کریم نے خوبصورت جذبوں کو ماں کا روپ دیکر اس دنیا میں بھیجا ہے۔ قدرت کا وہ انمول اور خوبصورت تحفہ جس کا کوئی نعم البدل نہیں وہ ماں ہے۔ ہیمیں اس بستی کا دل و جان سے عزت و احترام کرنا چاہیے۔ ماں کی محبت کے دائرہ کار میں پوری دنیا سمائی ہوئی ہے۔ رب العالمین نے خالق مجازی ماں اور اس کی مامتا کو بہت عظمت ہے۔ پوری دنیا انسانیت پر قدرت کے لازوال تحفے کی حرمت میں آج مدر ڈے منا رہی ہے۔ ماں کا وجود روشنی ہے، خوشبو ہے، ماں کی محبت کے دائرہ کار میں پوری دنیا سمائی ہوئی ہے۔ ماں کی فطرت امن، تحفظ اور محبت کی تمنائی ہے۔ ماں وہ عظیم ہستی ہے جو محبت میں حاصل کرنے کی بجائے سپردگی کا جذبہ رکھتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں ماؤں کے عالمی دن کے موقع منعقدہ پروقار سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جبکہ اس موقع پر ام حبیبہ اسماعیل، عائشہ مبشر، انیلہ الیاس، نورین علوی، فہنیقہ ندیم اور دیگر خواتین بھی موجود تھیں۔
ڈاکٹر فرح ناز نے کہا کہ والدین کے ساتھ حسن سلوک اور ان کے حقوق کی ادائیگی کے لئے قرآن حکیم اور احادیث نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں واضح احکامات ہیں۔ ماں کے حقوق کی ادائیگی کو اسلام نے خصوصی اہمیت دی ہے اور بندے کے لیے اللہ کی محبت کو سمجھانے کیلئے بھی اس نے ماں کی محبت کی مثال دی ہے کہ وہ ماں سے ستر گنا زیادہ پیار کرتا ہے۔ جنت ماں کے قدموں کے نیچے ہے کا مطلب ہے کہ ساری عبادتیں مل کر بھی ماں کی خدمت کے برابر نہیں ہو سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ماں کا مقدس رشتہ ہمیشہ سب سے زیادہ قابل احترام رہا ہے۔ لفظ ماں ایک ایسے احساس کا اظہار ہے جس سے دل و دماغ کو سکون ملتا ہے۔ ماں کا ذکر لبوں پر آتے ہی خوشی سی چھا جاتی ہے۔ اللہ تعالی نے خلوص و وفا اور ایثار و محبت کی اس پیکر ماں کو پوری انسانیت کےلۓ رحم و کرم اور انس و محبت کا پیکر بنایا ہے۔
تبصرہ