منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہمتام منعقدہ ویمن اعتکاف سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصطفوی معاشرے کے قیام کے لیے ہمیں ریاستِ مدینہ کے خدوخال کو سمجھنا ہوگا۔ حضور شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ فرماتے ہیں کہ مصطفوی معاشرہ اس وقت تک وجود میں نہیں آسکتا جب تک اس معاشرے میں ایک مثالی مسکن اور مثالی ماں نہ ہو۔ پوری کائنات میں سب سے مثالی گھر سیدۂ کائنات کا ہے اور سب سے مثالی ماں سیدۂ کائنات سلام اللہ علیہا ہیں۔
حضور شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ دراصل ماں، مسکن، مکتب، مسجد، میڈیا، معیشت اور معاشرت کو بطور مثال پیش کرکے مصطفوی معاشرے کا قیام چاہتے ہیں۔ اللہ رب العزت کی رضا، محبت اور قربت کی خاطر دنیا کو 10 دنوں کے لیے چھوڑ کے آنا اور اپنی رومزہ کی مصروفیات کو ترک کرنا اور اللہ رب العزت کی محبت اور رضا جوئی میں یہاں جم کے بیٹھنا اللہ رب العزت اپنی بارگاہِ عالیہ میں قبول فرمائے۔
تبصرہ