محترمہ فضہ حسین قادری نے ایگرز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے منعقدہ اعتکاف کا خصوصی وزٹ فرمایا۔ انہوں نے ننھی معتکف کلیوں اور پھولوں سے خوب شفقت فرماتے ہوئے ان کے ساتھ پیار و محبت سے بھرپور معیاری وقت گزارا۔ انہوں نے بچوں سے ’’اعلی بچوں کی پانچ خوبیاں‘‘ کے موضوع پر گفتگو فرمائی اور دوران گفتگو بچوں سے سوال و جوابات کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔
انہوں نے کہا کہ اعلی بچے وہ ہوتے ہیں جو 1: ہمیشہ سچ بولیں، 2: والدین کا احترام کریں، 3:ہمیشہ با وضو رہیں، 4: دوسروں کے مددگار ہوں، 5: نماز، قرآن پاک کی تلاوت اور آقا علیہ الصلاۃ والسلام پر پابندی سے درود پاک بھیجنے والے ہوں۔
انہوں نے مزید فرمایا کہ درود پاک پڑھنے سے حضور صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم کا عشق اور قرب نصیب ہوتا ہے اور بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ پھر قیامت کے دن ہم حضور سیدی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے قافلے میں شامل ہو کر بروز قیامت حضور علیہ الصلاۃ و السلام سے ملاقات اور آپ صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم کی زیارت کا شرف حاصل کریں گے۔
آخر میں انہوں نے ایگرز کے طرف سے سجائے گئے قرآن کارنر، سیرۃ الرسول ﷺ کارنر اور اسلام کو سائنس کارنر کا وزٹ کیا اور ایگرز ٹیم اور بچوں کی محنت کو خوب سراہا اور داد سے نوازا۔
تبصرہ