منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام شہر اعتکاف میں بیس سے زائد مقامات پر معتکف خواتین کیلئے حلقہ جات کا آغاز کر دیا گیا۔ معتکف خواتین کیلئے عبادت و ریاضت کے ساتھ ساتھ روز مرہ معاملات اور حقوق و فرائض کی بہتر انداز میں ادائیگی کیلئے ’’حقوق و فرائض کا امتزاج اور اسلامی معاشرہ کا ارتقاء‘‘ کے عنوان سے 20 سے زائد مقامات پر روزانہ کی بنیاد پر حلقہ جات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
ان حلقہ جات کے مضامین میں کلامِ الٰہی کو لحن داؤدی کے انداز میں پڑھنے کی مشق، بندگئ خدا کا خوبصورت قرینہ بصورت سنت نبوی ﷺ، نماز کو خشوع اور خضوع سے ادا کرنے کا طریقہ، پاکیزگی اور طہارت کا اسلامی نصاب، اور اللہ کی عبادات ازروئے کلام الہی شامل ہیں
تبصرہ