سیالکوٹ: منہاج القرآن ویمن لیگ کولوکے شریف کے زیراہتمام سالانہ سیدۂ کائنات کانفرنس

Sidra Karamat addressing Sayyida e Kainat Conference in Sialkot

منہاج القرآن ویمن لیگ کولوکے شریف تحصیل سمبڑیال کے زیراہتمام منعقدہ سالانہ سیدۂ کائنات کانفرنس بسلسلہ یومِ وصال سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر ویمن لیگ سدرہ کرامت نے کہا کہ اخلاق رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم پوری کائناتِ انسانی کیلئے رول ماڈل ہیں، اور سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا ان اخلاق و آداب کا پیکر اتم ہیں۔ سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنھا فرماتی ہیں: "میں نے فاطمہ سلام اللہ علیہا سے بڑھ کر سچ بولنے والا کوئی نہیں دیکھا۔"

مزید انکا کہنا تھا کہ چشمِ فلک نے مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد ان کی بیٹی سے بڑھ کر سخی اور کوئی نہیں دیکھا۔ امام حسن علیہ السلام فرماتے ہیں کہ والدہ ماجدہ پوری رات عبادت اور گریہ و زاری میں گزارتیں، پر جب صبح دعا کا وقت آتا تو سب کے لیے دعا مانگتیں، اپنا نام یاد ہی نہ رہتا۔ میں نے ایک بار سبب پوچھا تو فرمایا: پہلے دوسروں کا حق ہے پھر اپنا۔

تحریکِ منہاج القرآن کی تاحیات رفاقت اختیار کرنے والی 28 بہنوں میں رفاقت اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔ عظیم الشان کانفرنس کے انعقاد پر سیدہ سدرہ گیلانی صاحبہ اور انکی پوری ٹیم کو خصوصی مبارکباد پیش کی گئی۔

Minhaj Women League Sayyida e Kainat Conference in Sialkot

تبصرہ