منہاج القران ویمن لیگ ملتان کے زیرِاہتمام سیدہ کائنات سلام اللہ علیھا کانفرنس

Syeda-e-kainaat Conference

منہاج القران ویمن لیگ ملتان کے زیرِاہتمام سیدہ کائنات سلام اللہ علیھا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں محترمہ انیلہ الیاس (مرکزی ناظمہ زونز اے)، محترمہ حاجرہ قطب اعوان (زونل ناظمہ جنوبی پنجاب اے)، محترمہ مصباح مصطفی (زونل ناظمہ جنوبی پنجاب بی)اور محترمہ صبا اسلم (زونل ناظمہ سنٹرل پنجاب اے) نے خصوصی شرکت کی۔

پروفیسر ہما اسماعیل (سرپرست اعلی منہاج القرآن ویمن لیگ ملتان) نے بھی شرکت کی۔ کانفرنس میں بطور مہمانان خصوصی مسز ممتاز نون صاحبہ، مسز مصباح جبین صاحبہ، ڈاکٹر سمیرا ابرار صاحبہ، محترمہ طاہرہ سیف، مسز غلام مصطفی صاحبہ اور محترمہ طاہرہ شہزادی صاحبہ نے شرکت کی۔

محترمہ انعم مصطفی (ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ ملتان) نے استقبالیہ کلمات پیش کیے۔ محترمہ کنیز فاطمہ جاوید (صدرمنہاج القرآن ویمن لیگ ملتان) نے گزشتہ ماہ کی ورکنگ رپورٹ پیش کی۔

پروفیسر ہما اسماعیل (سرپرست اعلی منہاج القرآن ویمن لیگ ملتان) نے دروس عرفان القرآن، دورہ قرآن اور اجتماعی شہراعتکاف کی ریفنگ دی۔ منہاج کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کی طالبات کے حفظ مکمل ہونے پر چادر پوشی کی گئی اور سرٹیفیکٹس دئیے گئے۔

محترمہ انیلہ الیاس صاحبہ (مرکزی ناظمہ زونز اے) نے کانفرنس کے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا سیدہ کائنات سلام اللہ علیھا کا سیرت و کردار ہر دور کی عورت کیلئے رول ماڈل ہیں اور کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد بھی دی۔

محترمہ حاجرہ قطب اعوان (زونل ناظمہ جنوبی پنجاب اے) سیدۃہ کائنات سلام اللہ علیھا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنتی عورتوں کی سردار سیدہ کائنات ہر دور کی عورت کیلئے رول ماڈل ہیں۔ آپ نے بطور بیٹی، بیوی اورماں سیرت و کردار کی روشن مثال قائم کیں۔ آپ کا صبر، تقویٰ و طہارت، زہد و ورع، عبادت و ریاضت، سخاوت وبردباری ہردور کی عورت کیلئے قابل تقلید نمونہ ہیں۔

سیدہ کائنات سلام اللہ علیھا قیدوبند کے ماحول میں بھی حضور ﷺ کے ساتھ صبرو استقامت کے ساتھ رہیں۔ آپ کی گود کے فیض نے امت کو امام حسن اورامام حسین علیہما السلام کی صورت میں ایسے روشن کردار عطا کئے جن پر پوری امت کو فخر ہے۔

Syeda-e-kainaat Conference

Syeda-e-kainaat Conference

Syeda-e-kainaat Conference

Syeda-e-kainaat Conference

Syeda-e-kainaat Conference

تبصرہ