گھر کا ماحول بچے کی شخصیت پر اثر انداز ہوتا ہے: ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

بچوں کو فرمانبردار دیکھنے والے پہلے خود ذمہ دار والدین بنیں: لیکچر
ایگرز کی آرٹ آف پیرنٹنگ ورکشاپ میں والدین کی شرکت سوال و جواب

Kamyab Zindagi Parenting Art by Eagers

لاہور (19 مارچ 2023ء) منہاج القرآن ویمن لیگ ایگرز ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام ”آرٹ آف پیرنٹنگ“ ایک روزہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اپنے لیکچر میں کہا کہ والدین کا باہمی برتاؤ اور گھر کا ماحول بچے کی شخصیت پر اثر انداز ہوتا ہے۔ بچوں کو فرمانبردار اور تابعدار دیکھنے کے آرزومند پہلے خود ذمہ دار والدین بنیں۔ رزق حلال بھی بچے کے اخلاق پر اثر انداز ہوتا ہے۔ بچے کی تربیت ماں باپ دونوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ والدین اولاد کی تربیت کو مذاق نہ سمجھیں۔

پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ ایگرز کو اہم موضوع پر تربیتی ورکشاپ منعقد کرنے پر ڈاکٹر فرح ناز، سدرہ کرامت، عائشہ مبشر، ام حبیبہ اسماعیل، ام کلثوم قمر، سعدیہ شمیم سمیت پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔ فضہ حسین قادری نے ورکشاپ میں خصوصی شرکت کی اور کامیاب انعقاد پر ایگرز کی ٹیم کو مبارکباد دی، انہوں نے منہاج القرآن ویمن لیگ کے گروپ ہیڈ نائب صدر بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان کو بھی کامیاب ورکشاپ کے انعقاد پر مبارکباد دی۔

Kamyab Zindagi Parenting Art by Eagers

ورکشاپ میں مہمان سپیکر جہانزیب احمد خان، ڈاکٹر عائشہ انور، سلطان خان، راقیہ رضا، نے اظہار خیال کیا اور والدین کی بچوں کی تربیت کے ضمن میں ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔ موٹیویشنل سپیکرز نے اس بات پر زور دیا کہ والدین بچوں کو کوالٹی ٹائم دیں اور جب بچوں سے بات کررہے ہوں تو ان کی طرف پوری طرح متوجہ ہوں بچوں سے گفتگو کرتے ہوئے موبائل استعمال نہ کریں۔ بچوں کو ڈرا دھمکا کر کام لینے کی روش تباہ کن ہے۔ بتدریج بچوں کے سکرین ٹائم کو کم کریں۔

پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اختتام پر بچوں کی تربیت کے ضمن میں ورکشاپ میں شریک والدین کے سوالات کے جوابات بھی دئیے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی محبت، امن، اور اعتماد کے زریں اصولوں کے تحت تربیت کریں۔ والدین بچوں کو ان سکولوں میں داخل کروائیں جن کی فیسیں ادا کرسکتے ہیں۔ بچوں کے کھانے کی عادات پر بھی نظر رکھیں۔ بچے کو کیا بننا ہے اس پر پہلے والدین خود کلیرٹی حاصل کریں۔ والدین بچوں کے سامنے جھگڑنے اور تکرار کرنے سے گریز کریں۔ بچے کو پیار ملے گا تو اس کی شخصیت اور طبعیت میں امن پسندی ہوگی۔ اگر بچہ پرتشدد ماحول میں پرورش پائے گا تو جارحیت کا رنگ غالب ہوگا۔

عائشہ مبشر نے اختتامی کلمات میں تمام سپیکرز اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں منہاج القرآن کے مرکزی رہنما جی ایم ملک، نور اللہ صدیقی، عبدالستار منہاجین، آفتاب احمد خان، منصور قاسم اعوان، ذیشان احمد و دیگر نے شرکت کی۔

Kamyab Zindagi Parenting Art by Eagers

Kamyab Zindagi Parenting Art by Eagers

Kamyab Zindagi Parenting Art by Eagers

Kamyab Zindagi Parenting Art by Eagers

Kamyab Zindagi Parenting Art by Eagers

Kamyab Zindagi Parenting Art by Eagers

Kamyab Zindagi Parenting Art by Eagers

Kamyab Zindagi Parenting Art by Eagers

Kamyab Zindagi Parenting Art by Eagers

Kamyab Zindagi Parenting Art by Eagers

Kamyab Zindagi Parenting Art by Eagers

Kamyab Zindagi Parenting Art by Eagers

Kamyab Zindagi Parenting Art by Eagers

Kamyab Zindagi Parenting Art by Eagers

تبصرہ