دور پُر فتن میں تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ صحبت صالحہ کسی نعمت سے کم نہیں: فضہ حسین قادری

Quaid Day ceremony in Minhaj College for Women

منہاج کالج برائے خواتین لاہور میں بزم منہاج کے زیر اہتمام قائد ڈے تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں محترمہ فضہ حسین قادری نے خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں طالبات سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ فضہ حسین قادری نے کہا کہ شیخ کامل کی صحبت و تربیت، ریاضت اور مجاہدہ سے ہی علم، علم نافع بنتا ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ العالی وہ نابغہ عصر شخصیت ہیں جو جہد مسلسل کی تابندہ مثال ہیں جن کی احیائے اسلام و تجدید دین کے ضمن میں کاوشوں کو ہم اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے طالبات سے مزید کہا کہ حصول علم کے دوران شیخ کامل کی صحبت میسر آ جانا کسی نعمت سے کم نہیں الحمد للہ ہمیں یہ نعمت میسر ہے اب ہم پر لازم ہے کہ ہم اس نعمت کی قدر کریں اور اپنی زندگیاں حقیقی معنوں میں اسوۂ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مطابق ڈھالیں۔

تقریب میں قائد ڈے کی مناسبت سے طالبات کی جانب سے خوبصورت کارنرز سجائے گئے اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 72ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

مسز حمیرا ناز وائس پرنسپل حمیرا ناز نے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے طالبات کی جانب سے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا۔

محترمہ فضہ حسین قادری کی جانب سے طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے ان میں تحائف تقسیم کئے گئے۔

Quaid Day ceremony in Minhaj College for Women

Quaid Day ceremony in Minhaj College for Women

Quaid Day ceremony in Minhaj College for Women

Quaid Day ceremony in Minhaj College for Women

Quaid Day ceremony in Minhaj College for Women

تقریب کے آخری حصہ میں بزم منہاج، نظام امیرات اور خدیجہ ہاسٹل کی مختلف کمیٹیز میں منتخب ہونے والی طالبات کی تقریب حلف برداری ہوئی محترمہ فضہ حسین قادری نے طالبات سے حلف لیا اور بزم منہاج کی پوری ٹیم کو قائد ڈے کے شاندار پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد دی۔

Quaid Day ceremony in Minhaj College for Women

تبصرہ