ملتان: سیلاب متاثرین کی امداد میں بھرپور حصہ لینے والے رضاکاران کی حوصلہ افزائی کے لیے تقریب

Event in Multan to encourage volunteers actively participating in flood relief

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد میں بھرپور حصہ لینے والے رضاکاران کی حوصلہ افزائی کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں زونل ناظمہ جنوبی پنجاب مصباح مصطفیٰ اور کوآرڈینیٹر کورسز شعبہ عرفان الہدایہ صائمہ نور نے خصوصی شرکت کی۔

مصباح مصطفیٰ نے منہاج القرآن ویمن لیگ ملتان کو فلڈ ریلیف کیمپین کی سرگرمیوں میں نمایاں کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ ملتان نے اپنے قائد کی بتائی ہوئی تعلیمات کے پیش نظر محدود وسائل کے باوجود ضروریات زندگی کو نظر انداز کرتے ہوئے مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی خدمت کر کے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عظیم روحانی بیٹیاں ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

بعد ازاں لودھراں میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی تنظیمی ذمہ داران کے ساتھ خصوصی میٹنگ بھی منعقد کی گئی۔

تبصرہ