جامعہ ام الکتاب ملحقہ جامعہ عروۃ الوثقی کا یومِ تاسیس، صدر منہاج ویمن لیگ ڈاکٹر فرح ناز کا خطاب

Foundation Day Jamia Urwa Tul Wusqa 2023

جامعہ ام الکتاب ملحقہ جامعہ عروۃ الوثقی کے یومِ تاسیس کے موقع پر سالانہ خواتین کانفرنس بعنوان ’’امومت، امامت و امت‘‘ منعقد ہوئی جس میں صدر منہاج القرآن ویمن لیگ پاکستان ڈاکٹر فرح ناز نے کیا اسلام عورت کو گھر میں بند کرتا ہے؟کے موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی۔ کانفرنس میں طالبات سمیت دیگر خواتین راہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

ڈاکٹر فرح ناز کی گفتگو کے بنیادی نکات مندرجہ ذیل ہیں:

1. جس گھر میں تربیت یافتہ ماں ہوگی وہ کامیاب اور جنت نما گھرانہ ہو گا اور جس گھر میں غیر تربیت یافتہ خاتون ہوگی وہ گھر ویران اور کھنڈر ہوگا۔

2. جس قوم کی مائیں تربیت یافتہ ہوں اور وہ اپنے قبیلے کی نگہبان اور محافظ بن جائیں وہ قوم ہمیشہ ترقی کرتی ہے. کیونکہ ماں کی پیشانی پر جو خط ہوتا ہے وہی ہماری تقدیر ہے۔

3. اس دور میں مائیں ہی امت کی روح کی محافظ ہیں۔ اس وقت امت کی اصل راہنما، حقیقی رہبر اور قائد ہماری مائیں ہیں۔

4۔ مائیں ہی امت کی امام ہیں اور امام امت وہی ہو گا جو امت سےبالاتر ہو کر علم اور عمل میں قوی اور طاقتور ہو گا۔اس لیے ماؤں کی تعلیم اور عملی تربیت وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

5. اسلام قطعاً عورت کی صلاحیت اور قابلیت کو ضائع نہیں کرتا. بلکہ ان کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے کے بہترین مواقع اور پروگرامز فراہم کرتا ہے۔

6. سیدہ فاطمہ الزاہرا رضی اللہ عنہ کی زندگی مخدرات اسلام کے لئے کامل، اکمل اور مکمل نمونہ ہے۔اگرچہ اسلام کی نظر میں ایک خاتون Earning hourse نہیں ہے کمانے کی تمام تر ذمہ داری مرد کی ہے جس کی وجہ سے اس کو قوام کا درجہ دیا گیا، لیکن باوجود اس کے خواتین کے لئے کوئی جاب یا کوئی بزنس حرام نہیں قرار دیا گیا خواتین اپنے وقار، متانت، سنجیدگی، کردار کی پختگی اور حدودِ و قیود کا خیال رکھتے ہوئے ہر طرح کا کام کر سکتی ہیں۔

7. ایک خاتون کا پہلا ورکنگ اسٹیشن اس کا گھر ہے وہ اگر وہاں کامیاب ہے تو وہ دنیا میں سب سے زیادہ مضبوط اور مستحکم خاتون ہے اور اگر وہاں ناکام رہ گئی تو بیسیوں ڈگریوں کے باوجود وہ کبھی خود اعتمادی اور خودمختاری محسوس نہیں کر سکتی.

8. سیدہ فاطمہ الزاہرا رضی اللہ عنہ کے نقوش سیرت ایک خاتون کو قطعاً گوشہ نشین ہو جانے کی ترغیب نہیں دیتے۔گھر کی دیکھ بھال، اولاد کی پرورش اور امور خانہ داری اپنی جگہ اہم. ان کی بہترین انجام دہی کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ گھر میں بند ہو کر رہ جائے۔ بلکہ ایک کامیاب خاتون وہ ہے جو تربیت اولاد کو اپنی جگہ اہم گردانتی ہے، نیز شعوری ارتقاء کے لئے تعلیم و تربیت کا سلسلہ جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ معاشرے میں اپنی بساط کے مطابق contribute بھی کرتی ہے۔

9. اللہ تعالیٰ نے کچھ خواتین کو اس سطح کی صلاحیت سے نواز رکھا ہوتا ہے کہ ان کا گھر میں بند ہو جانا اور کچھ نہ کر سکنا معاشرتی جرم تصور کیا جانا چاہیے۔

10. عورت اپنے وقت کی امام ہے اور امام کے لئے کم سے کم شرط تعلیم ہے اور ایسی تعلیم جس سے وہ اپنے ساتھ منسلک مقتدیوں کا اللہ کی بارگاہ میں سفیر بن سکے اس لیے ہم خواتین کے لئے نہ صرف تعلیم بلکہ مکمل پریکٹیکل فیملی ٹریننگ کا مطالبہ کرتے ہیں۔ تاکہ وہ ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کر سکیں اور کامیاب خاندانی نظام کی مضبوط بنیادیں قائم کر سکیں۔

11. اسلام کی تعلیمات اور سیدہ فاطمہ الزاہرا رضی اللہ عنہ کا اسوہ خواتین کو مکمل طور پر اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے، خود کو نکھارنے اور معاشرے کے عملی میدان میں بڑھ چڑھ کر کردار ادا کرنے کی ترغیب دلاتا ہے۔

12. وقرن فی بیوتکن کا مطلب بھی یہی ہے کہ اپنی عزتوں کی حفاظت کریں معاشرے میں جہاں جانا چاہیں جائیں، جو contribute کرنا چاہیں ضرور کریں بس اپنی عزتوں کی خود محافظ بنیں کیونکہ کردار کی طاقت ایک بیٹی کی سب سے بڑی طاقت ہے۔

Foundation Day Jamia Urwa Tul Wusqa 2023

Foundation Day Jamia Urwa Tul Wusqa 2023

Foundation Day Jamia Urwa Tul Wusqa 2023

Foundation Day Jamia Urwa Tul Wusqa 2023

Foundation Day Jamia Urwa Tul Wusqa 2023

تبصرہ