منہاج القرآن ویمن لیگ کے دو ركنی وفد نے پاکپتن اور عارف والا کا تنظیمی وزٹ کیا، جس میں رفاقت مہم، فہم دین اور مراکز العلم کے حوالے سے بریفنگز اور اہداف دیے گئے۔ وفد میں ناظمہ زونز بی محترمہ ام حبیبہ اسماعیل اور نائب زونل ناظمہ سینٹرل پنجاب بی محترمہ بتول مشتاق شامل تھیں۔
تنظیمات کی جانب سے اس سال بھی مرکز کی جانب سے دیے گئے اہداف کے حصول کی بھرپور کوشش کا اعادہ کیا گیا۔ اس موقع پر تنظیمات کی جانب سے مرکزی وفد کے ہمراہ منہاج القرآن ویمن لیگ کے 35 ویں یومِ تاسیس کا کیک بھی کاٹا گیا۔
تبصرہ