منہاج القرآن ویمن لیگ کے دو ركنی وفد نے ضلع جڑانوالہ کی تحصیل بچیانہ اور یو سی باہمنی والہ کا تنظیمی وزٹ کیا۔ وفد میں نائب زونل ناظمہ سینٹرل پنجاب بی بتول مشتاق اور زونل ناظمہ شمالی پنجاب حدیقہ بتول شامل تھیں۔
وفد نے فہم دین پراجیکٹ رجسٹریشن اور گزشتہ کارکردگی کا جائزہ لیا۔ بعدازاں رفاقت سازی اہداف اور مراکز العلم کے حوالے سے بھی اب تک کی کارکردگی اور آئیندہ اہداف پر بریفنگ دی گئی۔ تنظیمات کی جانب سے اس سال بھی مرکز کی جانب سے دیے گئے اہداف کے حصول کی بھرپور کوشش کرنے کا عزم کیا گیا۔
تبصرہ