منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع دیپالپور کے زیرِ اہتمام میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد

Milad Conference MWL Dipalpur

منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع دیپالپور کے زیرِ اہتمام 28 نومبر 2022 کو میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں نائب زونل ناظمہ سنٹرل پنجاب بی محترمہ بتول مشتاق نے خصوصی شرکت کی جبکہ مرکزی نائب صدر منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ سدرہ کرامت نے خصوصی خطاب کیا ۔

میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے ہوا جس کے بعدمرکزی نعت کونسل نے بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے ۔شرکاء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ سدرہ کرامت کا کہنا تھا کہ قرآن مجید نے بڑے بلیغ انداز میں جملہ نوع انسانی کو نعمت، فضل اور رحمت کو یاد رکھنے کا حکم دیا ہے اور کائنات میں حضور نبی اکرم ﷺ سے بڑی نعمت الہٰیہ کا تصوربھی محال ہے۔ حضور سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کائنات پر خداوند تعالیٰ کی ایسی عظیم رحمت ہیں کہ جن کے آنے سے ان اندھیروں کا پردہ چاک کیا جو صدیوں سے شب تاریک کی طرح مسلط تھے۔

شرکاء کانفرنس کو نصیحت کرتے ہوئےان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ اور اس کے رسولِ کریم کی نافرمانیاں چھوڑ دیں اور زندگیوں میں تقویٰ اور اطاعت گزاری پیدا کریں۔ آپ کے قول سے کسی کا دل نہ ٹوٹے، زبان کو میٹھا، اور کردار کو خوش خلق کریں۔ دکھی انسانیت کے دکھ دور کرنے والے بن جائیں، یہ ہے حضور نبی اکرم ﷺ کی غلامی ہے۔

نائب زونل ناظمہ سنٹرل پنجاب بی محترمہ بتول مشتاق کی جانب سے صدر ویمن لیگ دیپالپور بشریٰ سلطانہ اور ناظمہ فروا تصدق سمیت پوری ضلعی ٹیم کو انکی خصوصی کاوشوں پر مبارکباد پیش کی گئی، کانفرنس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس کے اختتام پر امت مسلمہ بالخصوص پاکستان کی سلامتی، عظیم مصطفوی مشن کی کامیابی اور شیخ الاسلام کی صحت و درازئ عمر کیلئے دعا کی گئی۔

Milad Conference MWL Dipalpur

Milad Conference MWL Dipalpur

Milad Conference MWL Dipalpur

Milad Conference MWL Dipalpur

تبصرہ