منہاج القرآن ویمن لیگ کے مرکزی وفد کی جانب سے ضلع چکوال اور ضلع تلہ گنگ کی تقسیم کے بعد اضلاع اور تحصیلات کا دورہ کیا گیا، جس میں تحصیل و ضلع چکوال اور تحصیل چوآسیدن شاہ اور ضلع تلہ گنگ کی تنظیم نو کی گئی۔
تنظیم نو کے تحت محترمہ زرینہ مرتضی کو ضلعی صدر چکوال جبکہ محترمہ مصباح وزیر کو ضلعی ناظمہ کی ذمہ داری تفویض کی گئی۔زونل ناظمہ محترمہ حدیقہ بتول نے تحصیل چکوال کو آئندہ سہ ماہی اہداف پر بریفنگ دی اور تحصیل چوآسیدن شاہ کی تنظیم نو کی ۔
محترمہ عطرت زہرہ کو صدر اور محترمہ حفصہ فاطمہ کو ناظمہ کی ذمہ داری تفویض کی گئی آئندہ سہ ماہی ورکنگ پلان پر بریفنگ دیتے ہوئے زونل ناظمہ نے فہم دین پراجیکٹ و رفاقت مہم کا لائحہ عمل بھی بیان کیا۔
ضلع تلہ گنگ میں بطور ضلعی صدر محترمہ حلیمہ سعدیہ کو ذمہ داری دی گئی جبکہ تحصیل تلہ گنگ میں محترمہ قرہ العین کو صدر اور محترمہ حمیرا کو ناظمہ کی ذمہ داری تفویض کی گئی۔ مرکزی وفد کی جانب سے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی گئی۔
مرکزی وفد میں ناظمہ زونز محترمہ ام حبیبہ اسماعیل، زونل ناظمہ حدیقہ بتول اور نائب زونل ناظمہ سنٹرل پنجاب بی بتول مشتاق شامل تھیں۔
تبصرہ