منہاج القرآن ویمن لیگ شیخوپورہ کے زیراہتمام 20 نومبر 2022 کو میلاد النبی ﷺ کا نفرنس کا انعقادکیا گیا جس میں ناظمہ زونز بی ام حبیبہ اسماعیل نےشرکت وگفتگو کی۔میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے ہوا جس کے بعد محترمہ سدرہ انور کی جانب سے بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے۔
ام حبیبہ اسماعیل نے کانفرنس میں شریک خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے عشق محبت کا خمیر ہی ہماری روح کو جلا بخشنے کا ذریعہ ہے ہمیں حضور نبی اکرم سے اپنا تعلق محبت استوار کرنے کے ساتھ ساتھ آپﷺ کی سیرت کی اتباع کی بھی کوشش کرنی ہے تاکہ ہم بحیثیت مسلمان دنیوی اور اخروی فلاح پا سکیں۔
میلاد النبی ﷺ کا نفرنس میں صدرتحریک انصاف ویمن ونگ شیخوپورہ محترمہ جمیلہ جنجوعہ اور آصفہ ناز ایڈوکیٹ نے وفد کے ہمراہ خصوصی شرکت کی۔اس کے علاوہ محفل میں صدر ویمن لیگ ضلع شیخوپورہ آسیہ حمید،ناظمہ سیدہ ماریہ، سٹی ناظمہ خالدہ عارف،تحریم فاطمہ اور تحصیلی ٹیم کے علاوہ خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ام حبیبہ اسماعیل نے کامیاب میلاد کانفرنس کے انعقاد پر منہاج القرآن ویمن لیگ شیخوپورہ کی عہدیداران و کارکنان کو مبارکباد دی اور ان کی دینی و ملی کاوشوں کو سراہا۔ کانفرنس کے اختتام پر امت مسلمہ بالخصوص پاکستان کی سلامتی، عظیم مصطفوی مشن کی کامیابی اور شیخ الاسلام کی صحت و درازئ عمر کیلئے دعا کی گئی۔
تبصرہ