منہاج القرآن ویمن لیگ کوئٹہ کے زیرِاہتمام غوث الاعظم کانفرنس کا انعقاد

Ghous e Azam Conference MWL Quetta

منہاج القرآن ویمن لیگ کوئٹہ کے زیرِ اہتمام 13 نومبر 2022 کو غوثُ الاعظم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی ناظمہ زونز انیلا الیاس نے خصوصی خطاب کیا جبکہ صباء اسلم بھی انکے ہمراہ موجود تھیں۔ کانفرنس میں ہاجرہ نور نبی نے خصوصی شرکت کی۔

غوث الاعظم کانفرنس ﷺ کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے ہوا جس کے بعد حضور غوث اعظم رحمۃ اللہ علیہ کی شان میں منقبت پڑھی گئی اور بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے۔ شرکاء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انیلا الیاس کا کہنا تھا کہ حضور غوث اعظم رحمۃ اللہ علیہ غوثیت کے اعلٰی و بلند ترین مرتبہ پر فائز ہیں۔ آپ کا فیض اس پوری کائنات میں جاری و ساری ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ آپ کے درجہ فضیلت کی تصدیق و تائید تمام پیران عظام، اولیائے کرام اور علماء و مشائخ نے کی۔ وہ امام المحدثین شیخ عبد الحق محدث دہلوی ہوں یا امام ربانی حضرت مجدد الف ثانی، سلطان الہند معین الدین چشتی اجمیری ہوں یا حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانی، حضرت قطب الاقطاب بختیار کاکی ہوں یا حضرت خواجہ بہاؤالدین نقشبند، حضرت مخدوم علی احمد صابر کلیری ہوں یا حضرت سلطان باہو، حضرت عبد الرحمٰن جامی ہوں یا امام اہلسنت احمد رضا محدث بریلوی الغرض ہر کوئی آپ کی بارگاہ غوثیت میں سر جھکائے ہوئے ہے اور بارگاہ الہٰی میں انہیں وسیلہ بنائے ہوئے ہے اور ہر کوئی ان کے ارشادات و تعلیمات پر عمل پیرا ہوتا ہوا نظر آتا ہے۔

پروگرام میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کا سٹال بھی لگایا گیا اور وہاں موجود ویمن لیگ کے ذیلی شعبہ جات کا تعارفی لیٹریچر بھی خواتین کی توجہ کا مرکز رہا۔ کانفرنس میں کوئٹہ کی خواتین نے بھرپور شرکت کی۔ ناظمہ زونز و زونل ناظمہ بلوچستان کی جانب سے صدر ویمن لیگ کوئٹہ شازیہ عمران کو شاندار کانفرنس کے انعقاد پر خصوصی مبارکباد پیش کی اور ان کی دینی و ملی کاوشوں کو سراہا۔

کانفرنس کے اختتام پر امت مسلمہ بالخصوص پاکستان کی سلامتی، عظیم مصطفوی مشن کی کامیابی اور شیخ الاسلام کی صحت و درازئ عمر کیلئے دعا کی گئی۔

Ghous e Azam Conference MWL Quetta

Ghous e Azam Conference MWL Quetta

Ghous e Azam Conference MWL Quetta

Ghous e Azam Conference MWL Quetta

تبصرہ