منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد

اخلاقی گراوٹ کی بڑی وجہ خواتین کو دینی و دنیاوی تعلیم سے محروم رکھنا ہے: انیلہ الیاس
خواتین کو تعلیم کے بغیر امن و ترقی کا کوئی ہدف مکمل نہیں ہوسکتا: ناظمہ ویمن لیگ زون اے
منہاج ویمن لیگ دنیا بھر میں خواتین کے دینی، علمی، مذہبی اور اخلاقی شعور کو بیدار کر رہی ہے: صباح اسلم

Workers' Convention of Minhaj-ul-Quran Women's League

لاہور (19 دسمبر 2022ء) منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ ورکرز کنونشن میں سینٹرل پنجاب کے مختلف اضلاع سے عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔

ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ زون اے انیلہ الیاس نے کہا کہ خواتین کو تعلیم و تربیت کی فراہمی کے بغیر امن و ترقی کا کوئی ہدف مکمل نہیں ہوسکتا۔ آج کے دور کی اخلاقی گراوٹ کی بڑی وجہ خواتین کو دینی و دنیاوی تعلیم و تربیت سے محروم رکھنا ہے۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کے اصلاحی و تربیتی پروگرامز میں خواتین کی تعلیم و تربیت کو مرکزیت حاصل ہے۔ خواتین معاشرے کا جزو لاینفک ہے۔ ایک صالح اور پاکیزہ معاشرے کے قیام میں خواتین کا کردار بنیادی حیثیت حاصل رکھتا ہے۔ منہاج القرآن ویمن لیگ میں خواتین کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہونا اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ بانی و سرپرست منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خواتین کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی ہے۔

ورکز کونشن سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن ویمن لیگ سینٹرل پنجاب کی نائب ناظمہ صباح اسلم نے کہا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کے دینی، علمی، مذہبی اور اخلاقی شعور کو بیدار کرکے ان کو دینی جدوجہد میں اہم کردار ادا کرنے کے قابل بنا رہی ہے۔ منہاج القرآن ویمن لیگ نے ہمیشہ خواتین کے حقوق کے لئے آواز بلند کی ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خواتین کو اسلامی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اپنا عملی کردار ادا کرنے کے لئے منہاج القرآن ویمن لیگ کا پلیٹ فارم دیا ہے۔ ورکرز کنونشن میں ممبر سازی مہم، فہم دین پراجیکٹ اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے بھی خصوصی ہدایات دی گئی۔ کنونشن میں رقیہ خانم، شازیہ عمران سمیت ایم ایس ایم سسٹرز، سینٹرل پنجاب کی عہدیداران نے بھی خصوصی شرکت کی۔

تبصرہ