منہاج القرآن ویمن لیگ جرمنی برلن کے زیرِاہتمام محفلِ میلاد مصطفیٰ ﷺ

منہاج ویمن لیگ جرمنی

منہاج القرآن ویمن لیگ جرمنی برلن کے زیرِاہتمام محفلِ میلاد مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد کیا گیا، جس میں صدر منہاج القرآن ویمن لیگ جرمنی محترمہ عظمیٰ طارق نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے نسبت و تعلق ہی ایمان کی تکمیل کا ذریعہ ہے۔

اس موقع پر اہلیہ سفیر پاکستان ڈاکٹر محمد فیصل محترمہ ڈاکٹر سارا نعیم مہمان خصوصی تھیں۔ انہوں نے محفل میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دیار غیر میں اس طرح کی محافل کا انعقاد کرنا خوش آئند بات ہے۔ یقیناً اس طرح کی محافل حضور نبی اکرم ﷺ سے ٹوٹے ہوئے ہمارے قلبی تعلق کو جوڑتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ محافل ایمان کی مضبوطی کا سبب ہیں۔ اس شاندار اہتمام پر منہاج القرآن انٹرنیشنل مبارکباد کا مستحق ہے۔

اس سے پہلے محفل کا باقاعدہ آغاز محترمہ راشدہ نے تلاوت قرآن مجید سے کیا۔ نعت خوانی کے لیے محترمہ سعدیہ درانی نے کوبلنز سے خصوصی شرکت کی۔ محفل میں مقامی خواتین نے بھی بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ جرمنی کی جنرل سیکرٹری محترمہ جوریہ سجاد نے بھی میں خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے پروگرام کے شاندار انتظامات اور خوبصورت محفل میلاد مصطفیٰ ﷺ کے انعقاد پر منہاج ویمن لیگ برلن کی پوری ٹیم کو خصوصی مبارکباد پیش کی۔

پروگرام کے آخر میں انہوں نےشیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی نئی کتب یزید کے کفر اور اس پر لعنت کا مسئلہ اور سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اصل خاکہ کا مہمانان گرامی سے تعارف کرایا اور انہیں بطور تحفہ بھی پیش کیں۔

منہاج ویمن لیگ جرمنی

منہاج ویمن لیگ جرمنی

منہاج ویمن لیگ جرمنی

منہاج ویمن لیگ جرمنی

تبصرہ