منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع گوجرانوالہ (جنوبی) کے زیرِاہتمام تحصیل مرالی وآلہ میں میلاد النبیﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں ناظمہ زونز (بی) محترمہ ام حبیبہ اسماعیل نے خطاب کیا۔ انہوں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے قلبی و حبی تعلق استوار کرنے کے ساتھ ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کی اتباع ہی ہماری کامیابی کی ضمانت ہے، ہمیں بطور امتی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق مبارکہ کو اپنی زندگیوں میں عملاً اختیار کرنا ہو گا، اسی میں ہماری کامیابی کا راز مضمر ہے۔
کانفرنس میں ضلعی صدر ضلع گوجرانوالہ جنوبی محترمہ نسرین اسلم، ناظمہ محترمہ شازیہ عابد، ناظمہ ویمن لیگ تحصیل کامونکی محترمہ سعدیہ مشتاق اور تحصیلی ٹیم کے علاوہ خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج نعت کونسل لاہور نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
تبصرہ