مینار پاکستان: عالمی میلاد کانفرنس کے سلسلے میں ملک بھر کی تنظیمات کے ساتھ خصوصی اجلاس

Prepartion of International Mawlid un Nabi Conference

تحریک منہاج القرآن کی 39ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس میں خواتین کی بھرپور شرکت اور اس کے متعلق دیگر ہدایات کے لیے منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ٹیم کی جانب سے ملک بھر کی تنظیمات کے ساتھ مینار پاکستان کے سبزہ زار سے خصوصی آن لائن اجلاس منعقد ہوا۔ یومِ ولادتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تحدیث نعمت کے طور پر منانے کے لیے عالم اسلام کی سب سے بڑی اور منفرد کانفرنس امسال بھی مینار پاکستان پر منعقد ہوگی جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ نائب صدر ویمن لیگ محترمہ سدرہ کرامت کی جانب سے تاریخی کانفرنس میں ایمانی جذبے سے سرشار اور عشقِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کیفیات سے لبریز لاکھوں خواتین کی جوق در جوق شرکت کو یقینی بنانے کے لیے دعوت کے عمل کو تیز تر کرنے کی ہدایات دی گئیں۔

مرکزی ناظمہ زونز محترمہ ام حبیبہ اسماعیل کی جانب سے خواتین کی کثیر تعداد کی شرکت کے حوالے سے گھر گھر دعوت دینے کے عمل پر تنظیمات کو خصوصی مبارکباد پیش کی گئی اور ہدایت کی گئی کہ انتظامی معاملات کو بروقت طے کرلیں۔ مرکزی ناظمہ شعبہ جات محترمہ عائشہ مبشر کی جانب سے تنظیمات کو وفود کی صورت میں شرکت اور سفری معاملات کے حوالے سے ہدایات دی گئیں۔

تبصرہ