منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ایگرز کے بچوں کی چوتھی سالانہ میلاد کینڈل واک کا اہتمام کیا گیا، جس میں ننھے منھے بچوں نے منہاج القرآن ویمن لیگ کے مرکزی آفس سے القادریہ ہاوس تک مشعل بردار ریلی نکالی۔ اس موقع پر بچوں نے الیکٹرک مشعلیں اور غبارے اٹھا رکھے تھے۔ ریلی میں شریک بچے عربی نعتیں بھی پڑھ رہے تھے۔
ریلی کے القادریہ ہاوس پہنچنے پر چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے بچوں کا استقبال کیا اور شرکاء پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ یہاں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے بچوں کے ساتھ میلاد کا کیک کاٹا اور انہیں شاندار کینڈل واک کے انعقاد پر خصوصی مبارکباد بھی پیش کی۔
اس موقع پر ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نوراللہ صدیقی، صوفی مقصود قادری، نعیم الدین چوہدری ایڈوکیٹ اور منہاج القرآن ویمن لیگ کی قائدین بھی موجود تھیں۔
تبصرہ