منہاج القرآن ویمن لیگ کی رضا کاران ٹیم نے منہاج ویلیفئر فاؤنڈیشن کے تعاون سے سندھ کے ضلع دادو کے علاقہ سیدہ آباد میں سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ منہاج ویلیفئر فاونڈیشن کے تعاون سے سیدہ آباد میں خیمہ بستی آباد کر دی گئی ہے اور متاثرین کو دو وقت کا کھانا بھی مہیا کیا جا رہا ہے۔
ضلع دادو کا ایک بڑا حصہ سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے۔ سیدہ آباد میں موجود ہر ایک گھر سیلاب کی نظر ہو گیا۔ لوگوں کی فصلیں تباہ ہوگیں اور ان کی جمع پونجی سیلاب بہا لے گیا۔
مشکل کی اس گھڑی میں منہاج القرآن ویمن لیگ کا وفد منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تعاون سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔
دادو: 1100 خاندانوں میں راشن کی تقسیم
منہاج القرآن ویمن لیگ کا مرکزی وفد نے ضلع دادو کے علاقے مختار آباد کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ اس موقع پر ضلع دادو کے علاقے مختار آباد میں گیارہ سو خاندانوں کو کھانے پینے کی اشیاء سمیت راشن کا سامان اور دیگر اشیائے ضروریات زندگی فراہم کی گئیں۔
وفد میں زونل ناظمہ سندھ محترمہ عائشہ مبشر، زونل ناظمہ ہزارہ و کشمیر محترمہ رافعہ عروج ملک اور صدر منہاج القرآن ویمن لیگ سیون شریف عابدہ تصدق شامل تھیں۔
تبصرہ