ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا منہاج القرآن ویمن لیگ کے استقبالِ ربیع الاول و میلاد مہم 2022 کے اجلاس سے خطاب

منہاج ویمن لیگ میلاد لانچنگ پلان

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ کی طرف سے استقبالِ ربیع الاول و میلاد مہم 2022 کے انتظامی اجلاس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مصطفوی معاشرہ کے قالب میں ڈھالنے کے لیے خواتین کا دینی، تعلیمی، سماجی، دعوتی و فلاحی کردار ناگزیر ہے۔

انہوں نے خواتین اور بچوں میں سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فروغ اور میلاد مصطفیٰ منانے کے کلچر کو ہر گھر تک پہنچانے اوراس حوالے سے شعور اجاگر کرنے پر منہاج القرآن ویمن لیگ کی جملہ ذمہ داران کو مبارک باد دی۔

اس موقع پر نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل بریگیڈیئر ر اقبال احمد خان، نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افئیرز نوراللہ صدیقی نے خصوصی شرکت کی۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ منہاج القرآن سے وابستہ مائیں، بہنیں، بیٹیاں سوسائٹی میں اسلاف کی قائم کردہ علم و امن پر مبنی دینی اقدار کا احیاء کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی میلاد کانفرنس کو ہمیشہ کی طرح امسال بھی عدیم المثال بنانے اور آقائے دوجہاں کے ولادت باسعادت کے عظیم الشان جشن میں شرکت کی دعوت دینے کے لیے ویمن لیگ کی ذمہ داران گھر گھر جائیں۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے استقبال ربیع الاول اور ملک گیر میلاد کانفرنسز کا پلان مرتب کرنے پر منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر ڈاکٹر فرح ناز، نائب صدر سدرہ کرامت، ناظمہ انیلا الیاس، ناظمہ حبیبہ اسماعیل، ناظمہ عائشہ مبشر، ناظمہ لبنیٰ مشتاق اور جملہ تنظیمات و شرکائے تقریب کو شاباش بھی دی۔

منہاج ویمن لیگ میلاد لانچنگ پلان

منہاج ویمن لیگ میلاد لانچنگ پلان

منہاج ویمن لیگ میلاد لانچنگ پلان

منہاج ویمن لیگ میلاد لانچنگ پلان

منہاج ویمن لیگ میلاد لانچنگ پلان

منہاج ویمن لیگ میلاد لانچنگ پلان

منہاج ویمن لیگ میلاد لانچنگ پلان

منہاج ویمن لیگ میلاد لانچنگ پلان

منہاج ویمن لیگ میلاد لانچنگ پلان

منہاج ویمن لیگ میلاد لانچنگ پلان

منہاج ویمن لیگ میلاد لانچنگ پلان

منہاج ویمن لیگ میلاد لانچنگ پلان

منہاج ویمن لیگ میلاد لانچنگ پلان

منہاج ویمن لیگ میلاد لانچنگ پلان

منہاج ویمن لیگ میلاد لانچنگ پلان

تبصرہ