پاکستان میں حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی شعبہ ایگرز کے زیرِاہتمام بچوں میں جذبہ ایثار و قربانی اور جذبہ انسانیت کو پروان چڑھانے کے لیے قطرہ قطرہ نیکی کے عنوان سے ملک گیر فنڈ ریزنگ مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس مہم کے تحت بچے اپنے جیب خرچ سے سیلاب متاثرین بہن بھائیوں کے لیے عطیات اور کھانے پینے کی اشیاء دے رہے ہیں، جسے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت لگائے گئے فلڈ ریلیف کیمپ میں جمع کروا دیا جائے گا۔
منہاج ویمن لیگ کے زیراہتمام سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں راشن، کھانے پینے کی اشیاء اور ضروریات زندگی کی اشیاء متاثرہ علاقوں میں تقسیم کی جا چکی ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ٹیمیں ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں عوام کی خدمت کے لئے مصروفِ عمل ہیں۔
تبصرہ