شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا عائشہ مبشر کی والدہ محترمہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

Dr tahir ul qadri

بانی و سر پرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ناظمہ شعبہ جات عائشہ مبشر کی والدہ محترمہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ عائشہ مبشر کی والدہ ماجدہ متقی، پرہیزگار اور نیک سیرت خاتون تھیں۔ اللہ رب العزت مرحومہ کی بخشش و مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ حضور اکرم ﷺ کی شفاعت نصیب فرمائے۔ تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان، نوراللہ صدیقی، جواد حامد، سدرہ کرامت سمیت تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک، منہاج القرآن ویمن لیگ کی رہنماؤں نے مرکزی ناظمہ شعبہ جات عائشہ مبشر کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحومہ کی وفات ان کے خاندان کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Dr tahir ul qadri

تبصرہ