ایگرز کے زیراہتمام شجر کاری مہم کا آغاز، لاہور سمیت ملک بھر میں 10 ہزار پودے لگائے جائیں گے

Eagers

منہاج القرآن ویمن لیگ کے فورم ایگرز کے زیراہتمام ”سر سبز پاکستان“ کے عنوان سے شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا جس میں ایگرز فورم کی عہدیداران اور ایگرز کلب کے بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بچوں نے شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے اپنے والدین کے نام کے پودے بھی لگائے۔

ڈائریکٹر ایگرز ام کلثوم نے بچوں کو شجر کاری کی اہمیت اور ماحول پر سبزے کے مفیداثرات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ ماحول کو خوشگوار، صاف ستھرا اور بہتر بنانے میں درخت انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ قدرت کے اس انمول تحفے کو ضائع ہونے سے بچائیں۔ درختوں کی حفاظت کریں تاکہ فضا صاف رہے۔ انہوں نے بچوں کو بتایا کہ ایک درخت 30 ننھے بچوں کو آکسیجن مہیا کرتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایگرز فورم کے تحت ہر سال پودے لگائے جاتے ہیں، اس سال بھی لاہور سمیت پورے ملک میں 10 ہزار پودے لگائے جائیں گے۔ اس موقع پر بچوں نے پودے لگا کر کیاریوں کو بھی صاف کیا۔ ایگرز فورم کے بچوں نے کیاریوں کے کناروں کو خوبصورت بنانے کیلئے ان میں رنگ بھرے۔ شجر کاری مہم کی اس تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایگرز فورم سعدیہ احمد، ڈائریکٹر ایگرز لاہور شمزہ لطیف، رومیسہ ریاض، سعدیہ علوی، ایمان فاروق و دیگر عہدیداران موجود تھیں۔

Eagers

Eagers

Eagers

Eagers

Eagers

Eagers

Eagers

تبصرہ