منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام 7 روزہ عرفان الہدایہ کورس کی اختتامی تقریب

منہاج القرآن ویمن لیگ قرآنی تعلیمات کے فروغ کیلئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے: بریگیڈئر (ر) اقبال احمد خان
منہاج القرآن علوم القرآن کی ترویج و اشاعت کی سب سے بڑی علمی تحریک ہے: ڈاکٹر فرح ناز
قرآن حکیم سے بہرہ مند نسلوں کی تیاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں: سعید رضا بغدادی

Irfan ul Hidayah Camp 2022

لاہور (3 اگست 2022) منہاج القرآن ویمن لیگ عرفان الہدایہ کیمپ 2022 کے زیراہتمام قرآنی تعلیمات کے فروغ کیلئے 7 روزہ عرفان الہدایہ کورس کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ عرفان الہدایہ کورس میں میٹرک اور ایف اے کے امتحانات سے فارغ طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی سکالرز نے تجوید و گرائمر، ترجمہ و تفسیر، علم الحدیث، فقہی مسائل، بنیادی عقائد، تصوف اور فن نعت و خطابت کے موضوع پر لیکچرز دئیے۔

اختتامی تقریب میں نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل بریگیڈئر (ر) اقبال احمد خان نے خصوصی شرکت کی۔ طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قرآن فہمی کاجو علم یہاں سے حاصل کیا اسے دوسروں تک پہنچائیں، اپنے اپنے علاقوں میں مراکز علم قائم کریں۔

منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر ڈاکٹر فرح ناز نے عرفان الہدایہ کورس میں شرکت کرنے والی طالبات کو مبارکباد دی اور کہا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ قرآن حکیم سے بہرہ مند نسلوں کی تیاری کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر شعبہ کورسزسعید رضا بغدادی نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن خدمت قرآن اور علوم القرآن کی ترویج و اشاعت کی سب سے بڑی علمی، تحقیقی اور تربیتی تحریک ہے۔ انہوں نے طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی زندگی کا مقصد دین اسلام کی سربلندی ہونا چاہیے جو کچھ سیکھیں وہ دوسروں کو بھی سکھائیں۔

اختتامی تقریب سے ڈائریکٹر ٹریننگ غلام مرتضیٰ علوی، پرنسپل منہاج کالج فار ویمن آفتاب خان قادری، نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نور اللہ صدیقی، نائب صدر منہاج القرآن ویمن لیگ سدرہ کرامت نے خطاب کیا۔

تبصرہ