منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ٹیم نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی 8ویں برسی کے موقع پر یادگار شہداء پر حاضری دی۔ وفد نے یادگارہ شہداء پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر اُم حبیبہ اسمٰعیل، اُم کلثوم، رافعہ عروج اور دیگر موجود تھیں۔
منہاج ویمن لیگ کی طرف سے مرکزی سیرکرٹریٹ پر سانحہ ماڈل ٹاون کے شہداء کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا۔ دعائیہ تقریب میں مرکزی ناظمہ سدرہ کرامت اور منہاج ویمن لیگ کی دیگر قائدین نے شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ایصال ثواب کے لیے دعا بھی کی۔
تبصرہ