منہاج کالج برائے خواتین کی طالبات اور اساتذہ کے اعزاز میں تقریب

minhaj college for women

منہاج کالج برائے خواتین کی طالبات اور اساتذہ کے اعزاز میں ویمن اعتکاف 2022 میں بہترین خدمات سرانجام دینے پر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں صدر منہاج القرآن ویمن لیگ ڈاکٹر فرح ناز، نائب ناظمہ محترمہ انیلا الیاس اور محترمہ ام حبیبہ اسماعیل نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر فرح ناز نے طالبات، اساتذہ اور انتظامیہ کا اعتکاف میں اعلیٰ تعاون اور خدمات سر انجام دینے پر شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عروج اور کامیابی، عاجزی میں ہے اور عاجزی کی سب سے بڑی علامت خدمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ خدمت دین کی قبولیت کی علامت اس توفیق کا پھر سے مل جانا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ہماری خدمت کا حقیقی مقصود صرف اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رضا اور خوشنودی کا حصول ہے۔ اور اگر اللہ کی رضا حاصل ہوجائے تو دنیا میں دائمی عزتوں اور کامیابیوں کا حصول یقینی ہے۔
ڈاکٹر فرح ناز نے مزید کہا کہ دنیا میں اعلیٰ ترین خدمت، خدمت انسانی ہے اور انسانو ں میں اعلی ترین درجے پر فائز وہ لوگ ہیں جو خود کو بندگی کے لیے وقف کیے ہوئے ہیں۔

طالبات کے لیے منعقدہ حوصلہ افزائی کی اس تقریب میں پرنسپل MCW آفتاب خان قادری اور وائس پرنسپل محترمہ حمیرا ناز نے بھی شرکت کی۔

minhaj college for women

minhaj college for women

minhaj college for women

minhaj college for women

تبصرہ