جماعت کے ساتھ جڑے رہنے میں ہی کامیابی ہے: ’’التربیہ کیمپ 2022‘‘ کے دوسرے روز ڈاکٹر غزالہ حسن قادری کا خطاب

Dr Ghazala Qadri addresses Al-Tarbiyah Camp 2022 in Barcelona Spain

منہاج سسٹرز یورپ کے زیراہتمام سپین بارسلونا میں منعقدہ ’’التربیہ کیمپ 2022‘‘ کے دوسرے روز صدر منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے اجتماعیت اور جماعت کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریکوں کی کامیابی اور کامیاب دعوتی عمل میں جماعت کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اجتماعت اور جماعت کے ساتھ جڑے رہنے میں ہی کامیابی ہے۔ یہ اسلام کا بنیادی عنصر بھی ہے۔ اللہ تعالیٰ کو اجتماعت پسند اور یہی طریقہ ہمیں نماز میں بھی سکھایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ اللہ تعالیٰ کو جماعت کے ساتھ یاد کرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ بھی اپنی شان کے مطابق فرشتوں کی جماعت میں یاد فرماتا ہے۔

ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آج ہماری زندگی میں سوشل میڈیا پر اجتماعی طور فتنوں کا حملہ ہے، اس کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں اپنے اندر شر کیخلاف خیر کی اجتماعیت اور جماعت کو قائم کرنا ہو گا۔ کیونکہ ہم دشمن کا مقابلہ متحد ہو کر ہی کر سکتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں شر کے مقابلہ میں خیر کی اجتماعیت نصیب فرمائے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کے قیام کے مقاصد کو قرآن مجید میں سورۃ آل عمران کی آیت 101 اور 105 کی روشنی میں منتخب کیا۔ جس میں دین اسلام کے غلبہ اور استحکام کی روح پوشیدہ ہے۔

تبصرہ