صدر منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے منہاج سسٹر لیگ یورپ کے زیراہتمام سپین بارسلونا میں 21 مئی سے منعقد ہونے والے ’’التربیہ کیمپ 2022‘‘ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کیمپ کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔
منہاج ویمن لیگ اور منہاج سسٹرز لیگ یورپ کی صدر ڈاکٹر بشریٰ ریاض اور منہاج ویمن لیگ سپین کی ایگزیکٹیو اور پورپی سوشل میڈیا ٹیم نے کیمپ میں تشریف لانے پر ڈاکٹر غزالہ حسن قادری کو خوش آمدید کہا۔ التربیہ کیمپ 2022 کا باقاعدہ آغاز 21 مئی 2022ء کو بارسلونا سپین میں ہو گا۔
تبصرہ