منہاج سسٹرز یورپ کے زیراہتمام بارسلونا سپین میں ’’التربیہ کیمپ 2022‘‘ کا آغاز ہو گیا، افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے تربیتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام کی خدمت کرنا اور منہاج القرآن کے ساتھ وابستگی کا تعلق ہونا ایک بہت بڑی نعمت الہی ہے، جس پر ہمیں اجتماعی شکر ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں دعوت دین اور منہاج القرآن کا تجدیدی کام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا وہ کام ہے، جس پر ہمیں طور کارکن فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن دنیا بھر میں امن، اعتدال اور دعوت دین کا عظیم فریضہ سرانجام دے رہا ہے۔
اس موقع پر کیمپ میں منہاج سسٹرز لیگ سپین کی یوتھ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تبصرہ