منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد کی طرف سے تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام خواتین شہراعتکاف 2022ء میں شریک ہونے والی معتکفات کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والی معتکفات نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایگرز کے بچوں کے درمیان تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔
عید ملن پارٹی میں شہراعتکاف میں شرکت کرنے والی معتکفات کے ایمان و روحانی جذبے کو سراہا گیا اور انہیں اعتکاف میں شریک ہونے پر مبارکباد بھی دی گئی۔ اس موقع پر منہاج ویمن لیگ اسلام آباد کی طرف سے اسلام آباد میں ایگرز کیمپ کے انعقاد کا بھی اعلان کیا گیا جبکہ آئندہ ہفتے منہاج ویمن لیگ کیپٹل زون کی طرف سے ٹریننگ ورکشاپ کے انعقاد کا اعلان کیا گیا۔ عید ملن پارٹی کا اختتام دعا سے ہوا۔
تبصرہ