حافظ آباد: وائس کے زیراہتمام رمضان راشن پیکج کی تقسیم

minhaj ul quran

منہاج القرآن ویمن لیگ حافظ آباد وائس کے زیراہتمام رمضان المبارک کی آمد پر اہل علاقہ میں سے مستحقین کے لیے رمضان راشن پیکج تقسیم کیا گیا۔ اس سلسلہ میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن حافظ آباد کے تعاون سے وائس کی ٹیم محترمہ نسیم صابر گجر، محترمہ غلام فاطمہ اور محترمہ مسرت انجم نے حافظ آباد میں 10 مستحق خاندانوں تک رمضان راشن پیکج پہنچایا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دین اسلام غریبوں اور معاشرے کے مستحقین کے لیے ہمیشہ نرم گوشہ رکھتا ہے، رمضان المبارک میں مستحقین کا خیال رکھنا بہت بڑا اجر ہے۔

minhaj ul quran

تبصرہ