منہاج القرآن ویمن لیگ ٹیم کی محترمہ فضہ حسین قادری کے ساتھ ملاقات

minhaj ul quran women league

منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ٹیم نے محترمہ فضہ حسین قادری کے ساتھ مرکزی آفس میں ملاقات کی، اس موقع پر محترمہ فضہ حسین قادری کو منہاج ویمن لیگ کے آئندہ کے اہداف، خواتین کے اجتماعی اعتکاف بارے بریفنگ دی گئی۔ محترمہ فضہ حسین قادری نے منہاج ویمن لیگ کی مرکزی ٹیم کو سیدہ کائنات کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔ انہوں نے منہاج ویمن لیگ کو اعتکاف 2022ء میں خواتین کی بھرپور شرکت بارے ہدایات بھی دیں۔ اس موقع پر محترمہ فضہ حسین قادری نے منہاج ویمن لیگ کی کارکردگی کو سراہا۔

ملاقات میں منہاج ویمن لیگ کی صدر محترمہ فرح ناز، سیکرٹری جنرل محترمہ سدرہ کرامت، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ انیلہ الیاس ڈوگر، محترمہ حبیبہ اسماعیل اور محترمہ عائشہ مبشر موجود تھیں۔

minhaj ul quran women league

تبصرہ