منہاج القرآن ویمن لیگ سمبڑیال کے زیرِ اہتمام عالم اسلام کی تجدیدی تحریک، تحریک منہاج القرآن کی تاحیات رفاقت لینے والوں کے اعزاز میں تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی ناظمہ ویمن لیگ محترمہ سدرہ کرامت اور زونل ناظمہ سینٹرل پنجاب اے محترمہ انیلہ الیاس ڈوگر نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کی تاحیات رفاقت لینے والی بہنوں کو اسناد دی گئیں۔
تقریب میں محترمہ سدرہ کرامت نے منہاج القرآن کی رفاقت و سنگت کے دنیاوی اور اخروی فوائد و ثمرات، نتائج اور اثرات پر روشنی ڈالی۔ بعد ازاں رفاقت کی اسناد تقسیم کرنے کے بعد مرکزی وفد نے رفاقت سازی مہم میں شاندار کارکردگی پر محترمہ سدرہ گیلانی کو مبارکباد پیش کی۔
تبصرہ