منہاج کالج برائے خواتین میں فکری نشست کا اہتمام

minhaj ul quran

منہاج کالج برائے خواتین میں خودداری کے موضوع پر فکری نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں صدر منہاج القرآن ویمن لیگ ڈاکٹر فرح ناز نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں سب سے بہترین اور نفیس مزاج خودداری ہے۔ یہ رب تعالیٰ کاسب سے عظیم اور نایاب تحفہ ہے۔ یہ بالخصوص خواتین اور بیٹوں کے لیے متاع حیات ہے۔ حضرت حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور اکرم ﷺنے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے اس بات پر بیعت لی کہ وہ کسی دنیا دار کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائیں گے اور اس کا عملی مظہر حضور اکرمﷺنے اپنی ذات گرامی کے ذریعے پیش کیا۔ آپ اپنا کام خود کرتے اور ذاتی استعمال کی کوئی چیز وصول نہ فرماتے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام نے ہمیں مخلوق سے بے نیار ہو کر خالق سے توقع لگانے اور سوال کرنے کی تربیت دی ہے۔ یہی شعار ہمارے سلف صالحین کا بھی ہے کہ خود محنت کرو۔ انہوں نے کہا کہ برصغیر میں شاعر مشرق و حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے بھی خودی کا درس کیا، ان کی شاعری کا پیغام خودداری ہے۔

انہوں نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ کے پلیٹ فارم سے ہمیں خواتین میں قرون اولیٰ کے اخلاق کو پیدا کرنا ہے۔ خودی پر انحصار اور اپنی قومی غیرت و حمیت کے ساتھ خودداری پر قائم رہنا ہی مردمومن کی نشانی ہے۔

نشست میں منہاج کالج برائے خواتین کی طالبات و اساتذہ کرام نے شرکت کی۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ