منہاج القرآن ویمن لیگ کے ڈیپارٹمنٹ وائس کے زیراہتمام عالمی یوم خواتین کے موقع پر مرکزی سیکرٹریٹ پر ایک واک کا اہتمام کیا گیا، جس میں خواتین نے حقوق نسواں کے عوامی شعور کی اگاہی بارے پلے کارڈ آٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر واک میں شریک خواتین نے پلے کارڈز کے ذریعے حقوق نسواں کے حقیقی اسلامی و فلاحی تصور بارے اپنا پیغام پہنچایا۔ واک میں شریک خواتین کا کہنا تھا کہ اسلام نے خواتین کے حقوق کی نہ صرف اگاہی دی ہے بلکہ اسلام ہی حقوق نسواں کا سب سے بڑا محافظ ہے۔
تبصرہ