عظمت فاطمۃ الزھراء سلام اللہ علیھا خود حضور ﷺ نے بیان کی: محترمہ راضیہ نوید کا کانفرنس میں خطاب

minhaj ul quran

منہاج القرآن ویمن لیگ کی نائب صدر محترمہ راضیہ نوید نے واہ کینٹ میں سیدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی شان، فضیلت، مقام و مرتبہ اور تعریف بیان کرنا انسانی بس سے باہر ہے کیونکہ آ پ سلام اللہ علیہا کی شان خود محبوب خدا حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے بیان کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی حیات مبارکہ کائنات کی تمام خواتین کے لیے اللہ تعالٰی کا ایک عظیم اور انمول تحفہ ہے جن کی حقیقی پیروی ہمیں دنیا و آخرت میں کامیابی سے ہم کنار کرتی ہے۔

انہوں نے پروگرام میں صحاح ستہ کی احادیث مبارکہ کی روشنی میں عظمت سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کے موضوع پر گفتگو، جسے شرکاء نے بہت سراہا۔ یہ پروگرام فلاحی تنظیم کے زیراہتمام منعقد کیا گیا، جس میں شرکاء کی بڑی تعداد موجود تھی۔ پروگرام کے اختتام پر منہاج القرآن ویمن لیگ کی طرف سے دیگر مقررین کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ