منہاج القرآن ویمن لیگ کی ملک بھر میں تنظیمات کے آنلائن اجلاس کا اہتمام کیا گیا، جس کی صدارت منہاج ویمن لیگ کی جنرل سیکرٹری محترمہ سدرہ کرامت نے کی۔ اس موقع پر انہوں نے تنظیمات کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے منہاج القرآن ویمن لیگ کے 34ویں یوم تاسیس کے موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے تہنیتی و حوصلہ افزائی کا خط بھی تنظیمات سے شیئر کیا، جو آپ نے اپنے ہاتھ سے لکھا تھا۔
محترمہ سدرہ کرامت نے تنظیمات کو ممبرشپ کمپئن 2022 کے حوالے سے بھی ہدایات دیں۔ انہوں نے قائد ڈے 2022 پلان کے بارے بھی شرکاء کو اگاہ کیا۔ اس موقع پر اجلاس میں فہم دین پراجیکٹ مہم کی ضلعی کارکردگی رپورٹ بارے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کا اختتام دعا سے ہوا۔
تبصرہ