منہاج القرآن ویمن لیگ ایگزیکٹو ٹیم نے مرکزی گوشۂ درود میں تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست حضور قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا، دعائیہ تقریب میں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر مرحومہ کی بلندی دجارت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
اللہ رب العزت حضور قدوۃ الاولیاءؓ کی شہزادی کو سیدۂ کائنات سلام اللہ علیہا کی چادرِ تطہیر کے سائے اور اعلی علیین میں اَرفع درجات سے نوازے اور خانوادۂ غوث الوریٰ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ (آمین)۔
تبصرہ