منہاج القرآن ویمن لیگ کے مرکزی وفد کی جانب سے گورنمنٹ ڈگری کالج سبی کا وزٹ کے دوران محفل میلاد النبی ﷺ کا اہتمام کیا گیا، جس میں ڈائریکٹر دعوت و تربیت ڈیپارٹمنٹ سحر عنبرین نے اظہار خیال کرتے ہوئے ’’صحابیات رسولﷺ کی تعلیمات اور دور حاضر میں خواتین کی خدمت دین کے لئے ذمہ داریاں‘‘ بیان کیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر عرفان الہدیہ اقراء مبین نے الہدایہ ڈیپارٹمنٹ کا تعارف بالخصوص ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز اور دیگر کورسز کے حوالے سے بریفنگ دی۔
انیلہ الیاس ڈوگر نے گفتگو کرتے ہوئے طالبات کو اپنا مقصد زندگی پہچاننے کی جانب انتہائی خوبصورت انداز میں پیغام دیا بلکہ طالبات اور شرکائے محفل کو آن لائن کورسز میں شرکت کی بھی دعوت دی، جس پر حاضرین نے پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے شرکت کی یقین دہانی کروائی۔
تبصرہ