منہاج القرآن ویمن لیگ کوئٹہ کے زیراہتمام محفل میلاد النبی ﷺ میں زونل ناظمہ بلوچستان انیلہ الیاس نے ’محبت مصطفیٰ ﷺ ایمان کی بقاء کی ضامن ہے‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایمان دراصل تعلقِ مصطفیٰ ﷺ ہی کا نام ہے۔ اگر یہ تعلق استوار نہ ہو تو کوئی شخص ایمان کے درجے کو نہیں پہنچ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ایمان کا معیار اس کے سوا اور کچھ نہیں کہ دنیا و مافیہا کی ہر شے سے بڑھ کر حضور نبی اکرم ﷺ کی ذات سے محبت کی جائے۔ جب تک یہ کیفیت پیدا نہ ہو کوئی شخص نام کا مسلمان تو ہو سکتا ہے مومن نہیں ہو سکتا۔
اس موقع پر محفل میں ہاجرہ نور علاؤالدین نے خصوصی شرکت کی، خواتین کی کثیر تعداد بھی محفل میں شریک تھی۔ محفل میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے مرکزی وفد کی جانب سے مہمانانِ گرامی کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب بطور تحفہ پیش کی گئیں۔ پروگرام میں شیخ الاسلام کی کتب کا سٹال بھی لگایا گیا تھا۔
تبصرہ